قطرہ میگزین
میگزین کا تعارف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِوَلِیْہٖ وَ الصَّلٰوۃُ عَلَی نَبِیِّہ وَالْمَیَامِیْنَ مِنْ اٰلِہ
علم انسان ساز ہے اور انسان معاشرہ ساز، لیکن علم کے حصول میں قلم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ختمی مرتبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا علم کو قید کرو پوچھا گیا: کیسے تو آپ نے فرمایا لکھ کر اور لکھائی کو قیدی کے لیے تاوان قرار دیا یعنی جو لکھنا جانتے ہیں وہ مسلمانوں کو لکھنا سکھائیں اور رہائی حاصل کریں اور اس کی اہمیت کا اندازہ ہم سورہ قلم سے لگا سکتے ہیں: نٓ وَ الۡقَلَمِ وَ مَا یَسۡطُرُوۡنَ ؎؎
ترجمہ: نون، قسم ہے قلم کی اور اس کی جسے (لکھنے والے) لکھتے ہیں۔
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ چیز جو سب سے پہلے خلق ہوئی وہ قلم ہے۔ جب اللہ نے قلم کو خلق کیا تو اسے حکم دیا کہ
تمام خلقت کی سرنوشت کو لکھو۔
اور جب انسان خلق ہوا تو فرمایا: كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ تمہارے رب نے اپنی رحمت کو لکھ دی۔
اور جب بلوغت تک پہنچا تو دو فرشتوں (رقیب و عتید) کو مقرر فرمایا کہ انسان کے اعمال کو لکھیں۔
اور جب اس دنیا سے جانے لگا تو وصیت لکھنے کا حکم دیا۔
ور جب محشور ہوگا تو پہلے کتاب اور پھر حساب کو مقرر کیا۔اور وہ کتاب اتنی مفصل ہے کہ انسان اسے دیکھ کر کر یہی کہے گا (لا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً)۔
پس جب اس نظام میں تحریر، قلم اور لکھنا اتنا اہم ہے تو حقّ انسان یہی ہے کہ اس الٰہی نظام کو لبیک کہے اور الٰہی نظام کے ہم سنگ ہو جائے۔ اسی تحریری میدان کو فروغ دینا اور طالبات میں تحریری اور تحقیقی صلاحیت اجاگر کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ اور ضمناًمعاشرے میں کتاب خوانی اور ذوق مطالعہ کو کو ترویج دینا اور یہ رنگ کبھی مدہم نہ ہونے پائے حتیٰ تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تین، چار سال کے بچے کو بھی گود خود میں اٹھا کر ماں کا کتاب پڑھنا اور مطالعہ کرنا بچے پر مثبت اثرات رکھتا ہے جو وسعت نظری، شخصیت میں توازن کا سبب بنتا ہے۔
ہماری منزل عوام میں ذوق مطالعہ
طالبات میں ذوق تحریر
تمام راہیان قلم، مدیران مدارس، طالبات، دوست و احباب کی تہ دل سے شکر گزار ہوں، بالخصوصمفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ جن کے سائے میں اس شجر کی آبیاری ہوئی۔ انشاءاللہ کہ یہ بارگاہ ایزدی میں تعاونوا علی البرّ و التقویٰ کی تعمیل قرار پائے اور قلب امام زماںQ راضی و خوشنود رہے۔
والسلام
رباب علی نجفی
I’ve used tyy.AI Tools to streamline my workflow, and it’s a game-changer for finding reliable AI solutions. Check out their AI Development section-it’s a goldmine for professionals and creators alike!